Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا افغانستان کو سیاسی اختلافات حل کرنے کا اہم مشورہ

Now Reading:

پاکستان کا افغانستان کو سیاسی اختلافات حل کرنے کا اہم مشورہ
افغانستان

پاکستان کا افغانستان کو سیاسی اختلافات حل کرنے کا اہم مشورہ

پاکستان نے افغانستان کو سیاسی اختلافات حل کرنے کا اہم مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوپ 28 میں سالانہ کلائیمیٹ فنانس کے لیے فنڈ کے اجراء کی کوشیش کرے گا، وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، کوپ 28 کے لیے رونگی سے قبل وزیر اعظم نے کویت کا دورہ کیا جس میں متعدد ایم او یوز پر دستخظ ہوئے، اس دوران وزیر اعظم نے مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ نگران وزیر خارجہ نے حال ہی میں برسلز کا دورہ کیا، نگران وزیر خارجہ نے برسلز میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف اتحاد کی اہم کانفرنس میں شرکت کی، گذشتہ روز پاک چین بحری امور پر چوتھی مشاورت کا دور منعقد کیا گیا، رواں ہفتے پاکستان میں عالمی یوم فلسطین منایا گیا، پاکستان کو فلسطین میں وقفے کے بعد دوبارہ بمباری پر تحفظات ہیں، ہم جنین مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان طبی مراکز اسکولز مساجد گرجا گھروں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آئینی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں سات کشمیریوں کو آسڑیلیا کی بھارت پر فتح کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا، امید کرتے ہیں کہ ان کشمیری راہنماؤں کو جلد رہا کیا جائے گا، نگران وزیراعظم دبئی میں ہیں جس کے دوران وہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے، اور اب نگران وزیراعظم کل کانفرنس سے خطاب کریں گے، اس دوران وہ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کویت اور یو اے ای کا دورہ بھی کیا جس کے دوران فلسطین کی صورتحال سمیت اہم امور پر بات کی گئی، نگران وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر اور کویت کے وزیراعظم اور ولی عہد سے ملاقاتیں کیں۔

Advertisement

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغانستان نے گذشتہ کزشتہ دھائیوں سے اندرونی تقسیم اور بیرونی مداخلت کے باعث کافی تکالیف اٹھائی ہیں، ہم افغان جماعتوں کو سیاسی اختلافات کے حل کے لیے مسلح جدوجہد سے باز رہنے کا کہیں گے، افغان جماعتیں اپنے اختلافات بات چیت کے زریعہ حل کریں، واپس جانے والے افغان شہریوں کا باقائدہ ڈیٹا وزارت داخلہ کے پاس ہے، بڑے پیمانے پر غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو افغانستان سے پاکستان حملوں پر شدید تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، تاریخ ہنری کسنجر کے سفارتی کاموں کے حوالے سے فیصلہ کرے گی، ہم افغانستان کے ساتھ پر امن تعلقات برقرار رکھنے کے خواہشمند ہیں، افغانستان کے لیے انسانی امداد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تحفظات ہیں، پاک افغان مذاکرات جاری رہتے ہیں، ہم دہشت گرد گروہوں کے خلاف با معنی و نتیجہ خیز کارروائی چاہتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دبانے کے کیے استعمال کر رہا ہے، حافظ گل بہادر کے علاوہ کتنے دہشت گردوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا اس پر تبصرہ نہیں کر سکتے، دہشت گرد گروہوں پر ہمیں افغان انتظامیہ سے جن نتائج کی توقعات تھیں وہ موصول نہ ہونے پر مایوسی ہوئی، افغان انتظامیہ کی جانب سے ہمیں یقین دھانیاں کروائی گئیں، تاہم ہم ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف ایک ٹھوس کارروائی چاہتے ہیں، افغان غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر