Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائفر کیس کی کارروائی نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد

Now Reading:

سائفر کیس کی کارروائی نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد

سائفر کیس کی کارروائی نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کوئی کارروائی نشر نہیں ہوگی، پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے ہدایات پر پابندی کی ہدایت کی جاتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو۔

فیصلے میں عدالت نے لکھا کہ سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ کرنے کی پراسیکیوشن کی درخواست منظور کی جاتی ہے جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی مشروط موجود ہوگی اور شرط ہوگی کہ عدالتی کاروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کی کاروائی کے دوران عدالت میں پبلک موجود نہیں ہوگی۔

Advertisement

سائفر کیس؛ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بھی سماعت کیلئے مقرر

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 22دسمبر کو سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر