Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں میں 5 برسوں میں کروڑوں کا اضافہ

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں میں 5 برسوں میں کروڑوں کا اضافہ
بانی پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں میں 5 برسوں میں کروڑوں کا اضافہ

بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 27 کروڑ 72 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز نے عمران خان کے اثاثوں اور کاغذات نامزدگی کی تفصیلات حاصل کر لیں۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے مطابق 2018 میں عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے تھی جبکہ 2023 میں اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد ہے، عمران خان نے زمان پارک لاہور میں 7 کنال 8 مرلے کا گھر وراثت میں ظاہر کیا ہے، زمان پارک کے گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ظاہر کیا گیا ہے، بنی گالہ میں 300 کنال اراضی بطور تحفہ میں وصول ظاہر کی گئی ہے، بنی گالا گھر کی تزین و آرائش اور ریگولرائزیشن کی مد میں 39 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ ظاہر کیا گیا ہے۔

کاغذات نامزدگی میں اسلام آباد کے علاقے مہرہ نور میں 50 لاکھ مالیت سے زائد کی 6 کنال 16 مرلے اراضی ظاہر کی گئی ہے، اسلام آباد کے شاپنگ پلازہ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دکان بھی ظاہر کی گئی ہے، 3 کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا دو کمروں کا فلیٹ بھی اسلام آباد کے پلازے میں ظاہر کیا گیا ہے، عمران خان نے بکھر میں وراثت میں ملی 188 کنال اراضی بھی کاغذات میں ظاہر کی ہے، عمران خان کے پاس 3 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کیش دستی موجود ہے، اسلام آباد کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی۔

جمع کیے گئے کاغذات نامزدگی میں 2 لاکھ روپے کی چار بکریوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، توشہ خانہ سے خریدی گئی قیمتی اشیاء کی قیمت 1 کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار سے زائد ظاہر کی گئی، عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام پاکپتن اور دیپالپور میں 698 کنال اراضی ظاہر کی، بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر بھی ظاہر کیا گیا۔

Advertisement

عمران خان نے ایف بی آر کو 2021 میں 14 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد اثاثے ظاہر کئے، ایک سال کے دوران 2022 میں اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 32 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی۔

ایف بی آر سرٹیفکیٹ کے مطابق عمران خان نے 2023 میں اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ روپے ظاہر کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ایک اور اختیار ختم ہوگیا
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس جنرل ویریفیکیشن اور فارنر رجسٹریشن پر فیس ادا کرنا ہوگی
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر قانونی امور پر ایوان صدر میں کنسلٹنٹ مقرر
میرا بانی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، شیخ رشید
پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت جاری
کراچی، نیوچالی کی دکان میں سلنڈر دھماکہ، 1شخص جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر