Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف

Now Reading:

پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف
آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس پر جے 10 سی طیاروں کی شمولیت کی تقریب ہوئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے خوبصورت ایئر شوپیش کیا۔

پی اے ایف بیس آمد پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تقریب میں پاک فضائیہ شامل ہونے والے نئے ویپن سسٹمز اور دفاعی اثاثے نمائش کے لئے رکھے گئے۔

Advertisement

سربراہ پاک فضائیہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لانگ رینج ویکٹرز اور دیگر ویپن سسٹمز کی پاک فضائیہ میں شمولیت سے ملکی فضائی دفاع مضبوط ہوا، پاک فضائیہ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، سائبر اور اسپیس ٹیکنالوجی میں فضائیہ نے گراں قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاک فضائیہ وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے، پاک فضائیہ خطے میں طاقت اور توازن کو مستحکم کر رہی ہے، فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے، مسلح افواج ہرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

آرمی چیف نے غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوانے میں فضائیہ کے اقدامات کو سراہا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا بڑا فیصلہ
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
محسن نقوی کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی
تحریک انصاف نے عام انتخابات پر وائٹ پیپر جاری کر دیا
’’4 دن کا حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے‘‘
بلوچستان حکومت 800 اسکولوں کو برخاست کرنے جارہی ہے، میر سرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر