Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 70 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان

Now Reading:

پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 70 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان
آئی ایم ایف

پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 70 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے تقریباً 70 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا، جس میں آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کیلئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت قرض کی منظوری دے گا۔

قرض منظوری کے بعد پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ملے گی۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف سطح معاہدہ 15 نومبر کو ہوا تھا جبکہ آئی ایم ایف جائزہ مشن تیسرے جائزے کیلئے فروری میں پاکستان آئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے بعد ایک اور پروگرام بھی لے گا، نگران حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے آئندہ پروگرام لینے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے حکام وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ نگران حکومت کے طے شدہ اقدامات منتخب حکومت آگے بڑھائے گی، نئی منتخب حکومت کو اقتدار میں آتے ہی آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط کرنا ہوگا۔

حکام کا کہنا تھا کہ فروری میں عام انتخابات کے بعد آنے والی حکومت نئے پروگرام پر عملدرآمد کرے گی، معیشت کی مکمل بحالی کیلئے آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام ناگزیر ہے ۔

منتخب حکومت مالی سال 2024,25 کیلئے بجٹ پر کام کا آغاز کرے گی، مالی سال 2024,25 کا بجٹ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے تحت ترتیب دینا ہوگا اور نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد آئندہ بجٹ کی تیاری کیلئے چار ماہ کا وقت ہوگا۔

حکام نے مزید بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور پروگرام موجودہ اقدامات کے بعد معیشت کو مضبوط کرے گا، معیشت کی مکمل بحالی کیلئے لانگ ٹرم پالیسی کے تحت اقدامات کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر