Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر تحریری طور پر معافی مانگ لی

Now Reading:

فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر تحریری طور پر معافی مانگ لی

فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر تحریری طور پر معافی مانگ لی

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر تحریری طور پر معافی مانگ لی۔

فروس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فرط جذبات میں یہ واقعہ ہوا، افسوسناک تھا، نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی ذمہ داری تھی مجھے تحفظ فراہم کرنا، پولیس اہلکار مخالفین کی ایماء پر کام کر رہا تھا۔

آئی پی پی کی رہنما نے مزید کہا کہ تھپڑ مارنے کے کیس میں تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے، الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ تھپڑ مارنے سے پہلے اور اس کے بعد کے حالات کا بھی جائزہ لیا جائے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فردوس عاشق عوان کی جانب سے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے کیس کی سماعت کی۔

فردوس عاشق اعوان نے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا جبکہ تھپڑ کھانے والے پولیس اہلکار کی جانب سے بھی تحریری جواب جمع کرادیا گیا۔

Advertisement

بینچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آج کی سماعت کا حکم نامہ بعد میں جاری کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر