Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھاندلی کیخلاف جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان جماعت اسلامی

Now Reading:

دھاندلی کیخلاف جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان جماعت اسلامی
جماعت اسلامی

دھاندلی کیخلاف جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان جماعت اسلامی

جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر شکایات پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق پریس کانفرنس کریں گے، سراج الحق آج ساڑھے تین بجے سہ پہر اسلام آباد میں اب تک کی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواران کا اجلاس آج شام پشاور میں طلب کر لیا، جے آئی یوتھ کی مرکزی لیڈر شپ کا اجلاس کل ساڑھے دس بجے منصورہ میں طلب کیا گیا ہے۔

قیصر شریف نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف تحریک کے حوالے سے مشاورت ہو گی ، ووٹ چوری کرکے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا، 65 فیصد آبادی کو ناامیدی کے اندھیروں سے نکالیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ دھاندلی کے خلاف جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا۔

Advertisement

ترجمان جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ چوری شدہ مینڈیٹ سے جو حکومت بنے گی اس سے بہتری کی کوئی امید نہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن حکمرانوں کے قوم پر تحفے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر