Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا کوٹ ڈی آئیور کیساتھ ثقافتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور

Now Reading:

صدر مملکت کا کوٹ ڈی آئیور کیساتھ ثقافتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت کا کوٹ ڈی آئیور کیساتھ ثقافتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے کوٹ ڈی آئیور کے ساتھ اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے کوٹ ڈی آئیور میں پاکستان کے نامزد سفیر محمود اختر محمود کی ملاقات ہوئی ہے۔

دوران ملاقات صدر آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ ڈی آئیور کے ساتھ اقتصادی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کے کوٹ ڈی آئیور کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نامزد سفیر کوٹ ڈی آئیور کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات آگے بڑھانے کے مواقع تلاش کریں، کوٹ ڈی آئیور کو پاکستانی چاول، طبی اور جراحی آلات، دوائیں اور کھیلوں کے سامان کی برآمدات بڑھانے کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی مضبوط بنانے کیلئے ثقافتی تعلقات  بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ نامزد سفیر کوٹ ڈی آئیور کے ساتھ عوامی روابط فروغ دینے کے امکانات بھی تلاش کریں اور کوٹ ڈی آئیور کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں کریں۔

Advertisement

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے محمود اختر محمود کو کوٹ ڈی آئیور میں بطور پاکستانی سفیر تقرری پر مبارکباد بھی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان کے وفادارہیں، مولانا فضل الرحمان
کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے، وزیراعظم
آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد
فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل
اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھادخریداری اسکینڈل؛ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک فارغ
پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر