ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے مشترکہ مفادات آگے بڑھائیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اپنی حالیہ پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ مریم نواز کا وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے انتخاب پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ ہماری مصروفیات مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر مرکوز رہیں گی۔
انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کےانتخاب پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ امریکاپاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کےساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، خوشحال اورجمہوری پاکستان کوامریکاکےمفادات کےلیےاہم سمجھتےہیں۔
میتھیو ملر نے کہاکہ خواتین کوسیاسی زندگی میں شامل کرنےکیلئےتعاون کے منتظر ہیں، یو ایس پاکستان ویمن کونسل اور فیصلہ سازی کےدیگراداروں کیساتھ تعاون جاری ہے، خواتین کیلئےایسےاہم فیصلوں سےخوشی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News