Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

Now Reading:

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بُری خبر

حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ”دستک“ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی اور انتظامی محکموں کو جلد از جلد دستک سروسز مہیا کے لیے اقدامات کا حکم دیا۔

اس ایپ سروسز کے ذریعے ابتدائی طور پر لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کی دس سروسز میسر ہوں گی، عوام بتدریج سرکاری محکموں کی 100 سے زائد سروسز آن لائن یا کال کرکے حاصل کرسکیں گے۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں لاہور کے عوام کو ان کی دہلیز پر 10 سروسز دی جا رہی ہیں، اگلے فیز میں پولیس ویری فکیشن اور ڈرائیونگ لائسنس بھی گھر کی دہلیز پر ملے گی۔

Advertisement

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ایف آئی آر کی کاپی، کرایہ دار کی رجسٹریشن بھی گھر کی دہلیز پر ملے گی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ مخصوص رائیڈر سرکاری محکموں کی سروس شہری کی گھر پر مہیا کرے گا۔

پنجاب کے شہری پیدائشی و ڈیتھ سرٹیفکیٹ، شادی و طلاق سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل، ای اسٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن و ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروسز اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 50 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی، اس کے علاوہ شہری 1202 پر کال کرکے یا دستک ایپ کے ذریعے مطلوبہ سروس لے سکے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائیڈرز کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت عوام کی سہولت اور گڈ گورننس ہر حال میں یقینی بنائے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر