Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’غیرملکی امداد یافتہ عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں‘‘

Now Reading:

’’غیرملکی امداد یافتہ عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں‘‘

’’غیرملکی امداد یافتہ عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں‘‘

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ غیر ملکی امداد یافتہ عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

میاں رضا ربانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات قابل مذمت ہیں، جن میں غیر ملکی شہریوں، افسران، مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے میں بالخصوص کے پی کے اور بلوچستان کے صوبوں میں دہشت گردی اور دہشت گردی سے متعلق واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ غیر ملکی امداد یافتہ عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاکہ معاشی بحالی پر اثر پڑے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ایک ہو کر کھڑی ہے، حکومت کو عوام کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے کہ یہ واقعات دوبارہ کیوں سامنے آئے، دہشت گردی کی نقل و حرکت پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت کو سینیٹ کے مکمل ہونے کے بعد نو منتخب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ضرورت ہے۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ مشترکہ اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز کو ملک کی سلامتی کی صورتحال اور اس خطے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے کردار سے بھی آگاہ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر