Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’نواز شریف کسان کارڈ‘‘ کی منظوری دے دی

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’نواز شریف کسان کارڈ‘‘ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’نواز شریف کسان کارڈ‘‘ کی منظوری دے دی

لاہور: پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا نواز شریف کسان کارڈ پراجیکٹ کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب میں زرعی اصلاحات کے لئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دی اور کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا اور بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی اور پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سینٹرز (ایم اے سی) بنائے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پرجدید زرعی مشینری، ٹریننگ، پیسٹی سائیڈ بیج اور نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے اور پہلے فیز میں ہر ضلع میں ایک ماڈل ایگریکلچر سینٹر بنے گا، کاشتکاروں کو جعلی کھاد اور ادویات سے چھٹکارا ملے گا۔

Advertisement

دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہر فصل کی پیداوار اور ڈیمانڈ کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کردی اور کاٹن، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں سینٹر آف ایکسیلینس کے انتظامی امور بورڈ کے ذریعے کنٹرول کرنے اور ریسرچ سینٹر کو ریجنل یونیورسٹیز سے لنک کرنے پر بھی اتفاق ہوا اور چین کے تعاون سے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 ارب کی لاگت سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پاک چائنہ آر اینڈ ڈی سینٹر میں جینوم سینٹر، جرم پلازم ریسورس، سپیڈ بریڈنگ اور کلائیمنٹ چینج پر ریسرچ کی سہولت ہو گی، جعلی زرعی ادویات اور کھاد کی فروخت روکنے کیلئے ایگریکلچر پیسٹی سائیڈ ایکٹ اور فرٹیلائزرز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں اجلاس کے دوران زرعی زمین کو رہائشی مقاصد کے استعمال کو روکنے کیلئے قانون لانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا اور ایگریکلچرل ایکسٹنشن ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے اراستہ کرنے اور 500 ایگریکلچر گریجوایٹس کی بھرتی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسانوں کودو سال میں 7 ارب روپے کی لاگت سے 24800 جدید ترین زرعی آلات دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت محمد عاشق حسین، پرویز رشید، سعود مجید،چیف سیکریٹری سیکرٹریز زراعت، خزانہ، صدر بینک آف پنجاب اور دیگر حکام نے اجلاس میں شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر