Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکسز اداکرنے کے حوالے سے رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار

Now Reading:

ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکسز اداکرنے کے حوالے سے رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار

ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکسز ادا کرنے کے حوالے سے رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار دے دی گئی ہے۔

 پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے نمائیندگان نے میڈیا کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکسز ادا کرنے کے حوالے سے تھنک ٹینک کی رپورٹ مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ سال پہلے کی لوکل سگریٹ انڈسٹری کے مالکان کے زیر اثر مختلف رپورٹوں کو اب 2024 میں دوبارہ شائع کر کے جھوٹا پروپگنڈا کرنا کسی خاص ایجنڈے کی تکمیل ہے۔

بریفنگ میں اسلام آباد کے ایک تھنک ٹینک کی جانب سے پیش کیے جانے والے گمراہ کن اعدادو شمار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور تفصیل سے بتایا گیا کہ رپورٹ میں جان بوجھ کر اصل حقائق  سے توجہ ہٹانے کے لئے ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں پر567ارب روپے کم ٹیکس وصولی کا الزام لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل حقائق اس سے مختلف ہیں۔ رپورٹ میں 567ارب روپے کل دس سال کے عرصہ کے اعداوشمار کے مطابق کیلکولیٹ کیے گئے ہیں۔ جبکہ اس وقت مقامی سگریٹ انڈسٹری 300 ارب روپے سالانہ کا ٹیکس چوری کر کے حکومتی خزانے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Advertisement

 ملٹی نیشنل ٹوبیکو کمپنی کے نمائیندگان کے مطابق اس رپورٹ میں جان بوجھ کر ملک میں غیر قانونی سگریٹ تجارت کو انتہائی کم بتایا گیا ہے جس کا مقصد کسی خاص لابی کے مفادات کا تحفظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2016میں سگریٹ انڈسٹری سے ٹیکس وصولی میں شدید کمی واقع ہوئی تھی جس پر 2017میں حکومت نے سگریٹ سیکٹر میں تین ٹئیر ٹیکس اسٹرکچر نافذ کیا تھا، جس کے بعد ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب قانونی تمباکو انڈسٹری ہر طرح کے عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز قوانین کے عین مطابق مقررہ مدت کے اندر حکومتی خزانے میں تواتر سے جمع کرواتی ہے۔ اس  رپورٹ میں دیے گئے اعدادو شمارکے قطعی برخلاف، قانونی تمباکو انڈسٹری نے مالی سال 2021/22 میں 148ارب جبکہ مالی سال 2022/23میں 173ارب روپے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مد میں حکومت پاکستان کے خزانے میں جمع کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیاں حکومت پاکستان کی جانب سے عائد کردہ تمام قوانین پر ہر دور میں سختی سے عمل درآمد کرتے آرہے ہیں۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو مکمل طور پر صرف ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ہی اپنی فیکٹریوں میں نافذ کیا ہے جبکہ سسٹم کے نفاذ کی ڈیڈ لائن گزرنے کے اٹھارہ ماہ بعد بھی کسی لوکل سگریٹ فیکٹری نے ٹریک ایند ٹریس کو مکمل طور پر نافذ نہیں کیا ہے۔

 حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان تمباکو کمپنی کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی کی حیثیت سے ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ کا دیا جانا ہماری کریڈبلٹی پر اعتماد کا اظہار ہے۔

 پاکستان تمباکو کمپنی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی سگریٹ کے کاروبار کے خلاف بلاتفریق پورے ملک میں سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر