Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج لانڈھی میں دہشتگردی کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، بلاول بھٹو

Now Reading:

آج لانڈھی میں دہشتگردی کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ آج لانڈھی میں دہشت گردی کا ناخوشگوار واقع پیش آیا، پولیس جوانوں نے قربانی کی عمدہ مثال قائم کی۔

بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افسوس کی بات ہے دہشتگرد ایک بات پھر سر اٹھا رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اس پر ہنگامی اقدامات لینا ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ مفاہمت کے حوالے سے صدر مملکت نے واضح پیغام دیا ہے، تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے، پی ٹی آئی کے اقدامات سے قومی مفاہمت کو جھٹکا پہنچا۔

 چیئرمین پی پی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جو منشور پیش کیا اس پر وزیراعظم پاکستان نے بھی اپنی تقریر پر زور دیا، امید ہے حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو آگے بڑھائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ پی ٹی آئی پہلے ایسے بیانات دلواتی ہے پھر جب اس پر ردعمل آتا ہے تو وہ بیان واپس لیتی ہے، پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے سعودی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران انتہائی نامناسب بیان دیا ، ہم اس بیان کی شدید مزمت کرتے ہیں، اس طرح کی سیاست نہیں چلتی، اپوزیشن والے آصفہ بھٹو ایک اکیلی لڑکی سے ڈرتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کے حوالے سے مکمل سہولت فراہم کریں گے، مولانا کا احتجاج حقیقت پر مبنی ہونا چاہیے ،انہیں غلط گائیڈ کیا جارہا ہے۔

چئیرمین پی پی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو تحقیقات کروانی چاہیں کہ کیا جو انہیں بتایا جارہا ہے وہ سچ ہے کہ نہیں ، مولانا فضل الرحمان کا احتجاج ڈیرہ اسماعیل خان میں بنتا ہے، اس قسم کی سیاست سمجھ سے باہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر سنگین سوالات اٹھا دیے
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ علی محمد خان کا بڑا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
دکی میں بارودی سرنگ کے دو دھماکے، 20 افراد زخمی، 1 جاں بحق
الیکشن کمیشن کے بجٹ سے متعلق مشاورت کے لیے اجلاس طلب
رانا ثنا اللہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور مقرر، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر