Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ بک ڈے‘ منایا جارہا ہے

Now Reading:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ بک ڈے‘ منایا جارہا ہے

کتب بینی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ بک ڈے‘ منایا جارہا ہے ۔

یونیسکو کے تحت ورلڈ بک ڈے 1995 سے منایا جارہا ہے ۔یہ آئیڈیا مصنف ونسینٹ اینڈریس نے پیش کیا،جس کا بنیادی مقصد کتاب بینی کے شوق کو فروغ دینا اور اچھی کتابیں تحریر کرنے والے مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

دور جدید نے ای بکس کا رجحان بڑھایا تاہم جو مزہ جلدی کتاب پڑھنے میں ہے وہ موبائل پر آنکھیں سیکنے میں کہاں، کتابوں کی افادیت اور اہمیت اجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تقریبات، کانفرنسز،سیمینارزکا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ جس سے اہل علم و دانش اور ماہرین تعلیم خطاب کرتے ہیں ۔

عالمی یوم کتاب کے موقع پر بک سیلرز اور پبلشرز کتابوں پر زیادہ ڈسکاؤنٹ دے کر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

کتب بینی کے فروغ نہ پانے کی وجوہات میں کم شرح خواندگی، صارفین کی کم قوت خرید، حصول معلومات کے لیے موبائل، انٹرنیٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔

Advertisement

حکومتی عدم سرپرستی اور لائبریریوں کے لیے مناسب وسائل کی عدم فراہمی کے علاوہ خاندان اور تعلیمی اداروں کی طرف سے کتب بینی کے فروغ کی کوششوں کا نہ ہونا بھی شامل ہے۔

کتابیں پڑھنے سے انسان کی ذہنی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے اور لٹریچر کی طرف رجحان بھی بڑھتا ہے جو آگے جاکے پیشوارانہ زندگی میں کام آتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر