Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی صدر کی آمد، کراچی کی 3 اہم شاہراہیں بند رہیں گی

Now Reading:

ایرانی صدر کی آمد، کراچی کی 3 اہم شاہراہیں بند رہیں گی

ایرانی صدر کی آمد، کراچی کی 3 اہم شاہراہیں بند رہیں گی

کراچی میں ایران کے صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم رئیسی کی آمد پر ضلع جنوبی کی 3 اہم شاہراہیں بند رہیں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق میٹروپول سے پی آئی ڈی سی جانے والا کلب روڈ مکمل بند رہے گا جبکہ وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے والا ڈاکٹر ضیاالدین روڈ بھی 23 اپریل کو بند رہے گا۔

کلفٹن سے آنے والے ڈاکٹر ضیا الدین روڈ سے پی آئی ڈی سی کی طرف نہیں آسکیں گے جبکہ رینجرز ہیڈ کوآرٹر کے سامنے سے پی آئی ڈی سی جانے والا روڈ بھی بند ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلان کردیا، سلطان آباد سے پی آئی ڈی سی اور پھر شاہین کمپلیکس کی طرف جانے والا راستہ کھلا رہے گا۔

اس کے علاوہ شاہراہ فیصل سے سلطان آباد جانے والوں کو کلفٹن پل کا راستہ اختیار کرنا ہوگا جبکہ گذری سے پی آئی ڈی سی کی طرف جانے والوں کو بھی متبادل راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔

Advertisement

ضیاالدین ٹریفک سگنل سے میٹرول پول اور پھر فوارہ چوک کا راستہ کھلا ہوگا جبکہ شاہین کمپلیکس سے آنے والے افراد کھجور چوک سے گورنر ہاؤس کی طرف موڑ سکیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایرانی صدر عزت مآب ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، ایرانی صدر وفاقی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کر رہے ہیں وہ آج وزیرِ اعظم ہاؤس میں ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاک ایران قیادت کے وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے، پاک ایران گیس پائپ، تجارت کے فروغ سمیت علاقائی وعالمی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، مسئلہ فلسطین وغزہ، مسئلہ کشمیر سے متعلق معاملات بھی زیربحث آئیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرابراہیم رئیسی اور صدر آصف زرداری کی ملاقات بھی ہوگی، پاک ایران مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایرانی صدراوران کےوفد کا استقبال کریں گی، ایرانی صدر کےاعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

ایرانی صدر مزاراقبال پر حاضری اوربادشاہی مسجد میں نماز ادا کریں گے اور قائداعظم کے مزار کراچی میں بھی حاضری دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر