Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

Now Reading:

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور پرنٹنگ سمیت تمام شعبے دیکھے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹر آمد پر چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران محسن نقوی نے غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل سمز کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس بھی ہوا جس میں نادرا سے متعلق تمام شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں چیئرمین نادرا نے 25 2024 کے لیے نادرا کا روڈ میپ پیش کیا جس میں جدید و مرحلہ وار سیکیورٹی آرکیٹیکچر، سائبر سیکیورٹی آڈٹ اور ملازمین کی سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی شامل ہے۔

نادرا اسٹریٹجک پلان، جس میں شہریوں کی سو فیصد رجسٹریشن کے سلسلے میں اقدامات کی تفصیل بھی دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ نادرا ٹیکنالوجی و انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور رجسٹریشن مراکز کے آن لائن پلیٹ فارمز کو بھی بہتر بنائے جائیگا، جس سے مقامی شہریوں سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ان سہولتوں تک موثر انداز میں رسائی حاصل ہو گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نادرا رجسٹریشن سنٹرز پر سیلف سروس کیوسک قائم کرنے اور موبائل رجسٹریشن فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، منتخب مراکز پر شفٹوں کے اوقات کو بڑھانے اور ہفتہ وار تعطیل کے دنوں میں بھی سروس فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ نے پنجاب میں بنائے گئے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ماڈل نادرا آفس کے قیام سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی اور عوام کو سہولت ملے گی۔

  انہوں نے کہا کہ غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ سمز کارڈز کوجلد بند کیا جائے۔ عوام کی سہولت کیلئے ڈیتھ سرٹیفیکٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ نادرا پاکستان کی پہچان ہے، عوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کے لیے نادرا کے ماڈل آفس بنائے جائیں، پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی، پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ ملکر سہل نظام متعارف کرایا جائے۔

محسن نقوی نے ہدایت دی کہ شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایاجائے، عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں،محسن نقوی ۔

وزیر داخلہ نے موجودہ چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بہترین کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ چیئرمین نادرا نے انتہائی محنت سے فرائض انجام دے کر نادرا کو پبلک فرینڈلی ادارہ بنایا ہے۔

وفاقی وزیر محسن نقوی کی جانب سے سول رجسٹریشن میں بہترین خدمات انجام دینے پر ادارے کی خدمات کی تعریف بھی کی گئی۔

بعدازاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا، نادرا کے بورڈ ممبران اور نادرا کے تمام اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور
آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر