Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی اسمگلنگ ناکام

Now Reading:

پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی اسمگلنگ ناکام

پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی اسمگلنگ ناکام

ملتان ایئرپورٹ پر فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ایف آئی اے حکام نے ملتان انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے 10 سونے کی سلیب برآمد کرلیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد کر لیا گیا ہے، برآمد ہونے والے سونے میں مختلف وزن کی 10 اینٹیں شامل ہیں جبکہ سونے کی سلیب کا کل وزن 16 کلو گرام ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم محمد تنویر فلائی دبئی کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 کے ذریعے دبئی جا رہا تھا، ملزم نے امیگریشن کلیرنس کے لیے اپنا پاسپورٹ کاؤنٹر پر پیش کیا، ملزم دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

ترجمان کے مطابق بار بار ٹریول کرنے پر ملزم کے سامان کو چیکنگ کے لئے منگوایا گیا، دوران تلاشی ملزم کے سامان سے 16 کلو گرام سونا برآمد کر لیا گیا، ملزم کا سامان تمام متعلقہ اداروں سے کلیئر ہونے کے بعد چیک کیا گیا جبکہ ملزم نے بیگ کے خفیہ خانوں میں سامان چھپایا ہوا تھا۔

Advertisement

ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، ملزم کی معاونت کرنے والے عناصر کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کے حوالے کیا جا رہا ہے جبکہ دوران تفتیش مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی
آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
بانی پی ٹی آئی کی تصویر کس نے لیک کی، تعین کرلیا گیا
چینی وزیرخارجہ کا مالی استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر