Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی عدم استحکام معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، احسن اقبال

Now Reading:

سیاسی عدم استحکام معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 1997 میں سب سے پہلے لانگ ٹرم پلان ویژن 2010 دیا، دو سال بعد مارشل لاء لگا اور اس ویژن کو اٹھا کر پھینک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا نے ویژن بنایا اور اس پر عمل کیا کامیاب ہوا، 2013 میں ویژن 2025 پر کام کا آغاز کیا، تمام صوبوں کو ساتھ لیا حالانکہ وہاں دیگر جماعتوں کی حکومت تھی، 2018 میں ویژن 2025 کو بھی اٹھا کر پھینک دیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ چین نے بڑے پیمانے پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی حامی بھری تھی، 20218 کے بعد سب سے پہلا دھچکا چینی سرمایہ کاری کو لگا، پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے پاکستان کی معاشی ترقی کو نقصان پہنچا۔

انکا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے آپ کو کم از کم 10 سال مسلسل چاہیے، انڈیا، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں حکومتوں کو 10 سے 15 سال کا وقت ملا، سیاسی عدم استحکام معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے پاکستان 75 سالوں سے نازک دور سے گزر رہا ہے، اگر پاکستان 9 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کرے گا تو 2047 میں پاکستان بڑی معیشت بن سکتا ہے، پاکستان پھر تین ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام ملک میں سرمایہ کاری لایا گیا ہے، سرمایہ کاری کونسل کے ذریعے ون ونڈو ہوگا، کئی کاروبار پاکستان میں ہیں جن کی ویلیو چین نہیں ہے، گلاب کی پتیاں قبروں اور جلسوں میں استعمال ہوتی ہیں، ویلیو چین اگر مکمل ہو تو یہی گلاب کا پھول ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہر کلسٹر میں ویلیو چین کا ہونا ضروری ہے ہم گلوبل سپلائی چین سے منسلک نہیں ہیں، ہر اچھی معیشت نے ایکسپورٹ کے ذریعے معاشی ترقی کی، احسن پاکستان میں ڈومیسٹک ضرورت کا خیال زیادہ رکھا گیا برآمدات پر توجہ نہیں دی، بڑے کاروباری گروپس سے کوئی پوچھے کہ ان کی ایکسپورٹ کتنی ہیں۔

وزیر منصوبہ نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ بھی سی پیک کے دوسرے فیز کیلئے بات چیت کر رہے ہیں، یو اے ای، کویت اور قطر سے بھی بات چیت ہورہی ہے، اب ہم ان سے مدد نہیں مانگ رہے، سرمایہ کاری پر بات کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر