Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر مملکت
پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر مملکت

پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

صدر آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی، صدر مملکت نے سمندری ماحولیاتی نظام اور ساحلی علاقوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان سمندری آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے، سمندری آلودگی پاکستان کے لیے باعثِ تشویش امر ہے جب کہ سمندری آلودگی سے آبی حیات متاثر ہورہی ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سمندری آلودگی سے ماہی گیری کے شعبے کی نمو میں کمی ہورہی ہے،  بلیو اکانومی پر توجہ دینا پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی کا اہم جزو ہے۔ پاکستان ماہی گیری اور شپ بریکنگ کے شعبوں کو جدید بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مؤثر اقدامات کررہا ہے جب کہ پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لئے آئی ایم او کی معاونت کا خیرمقدم کرے گا۔

Advertisement

صدر مملکت کہتے ہیں کہ پاکستان نے 10 لاکھ سے زائد ایکڑ پر مینگرووز لگائے، عالمی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹ فروخت کیے جب کہ مزید 20 لاکھ ایکڑ اراضی پر مینگرووز لگانے کے منصوبے جاری ہیں۔

آصف زرداری نے آئی ایم او کے ضوابط اور معیارات پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان آئی ایم او کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔

آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کے بحری شعبے میں بڑی صلاحیت موجود ہے،  آئی ایم او پائیدار اور مؤثر بحری انڈسٹری کے فروغ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

علاوہ ازیں صدر مملکت نے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کا مشن آگے بڑھانے کے لئے سیکرٹری جنرل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر