Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پی آئی سی ٹو کو جلد فعال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پی آئی سی ٹو کو جلد فعال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پی آئی سی ٹو کو جلد فعال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) ٹو کو جلد فعال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر تکمیل پی آئی سی ٹو کا دورہ کیا اور کینال کے قریب پی آئی سی ٹو کی تعمیرات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران مریم نواز نے مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں دیکھیں اور تعمیراتی مٹیریل اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا جبکہ اسپتال کے مختلف فلور پر ڈرائی پارٹیشن وال او رایچ ویک کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

   وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پی آئی سی ٹو کو جلد فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت دی اور کہا کہ پی آئی سی ٹو بننے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا، ہر ڈسٹرکٹ میں کارڈیالوجی کی مکمل سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے کارڈ سسٹم متعارف کرانے سے سینکڑوں بچوں کے آپریشن آسانی سے ہوچکے ہیں۔

Advertisement

اس دوران پنجاب انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او شاہ میر اقبال نے مریم نواز کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاہ میر اقبال کو شاباشی دی اور ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے لئے درکار میشنری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کو پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹو پراجیکٹ 250بیڈز پر مشتمل ہوگا، پی آئی سی ٹو میں جدید ترین ہائیبرڈ آپریشن تھیٹر بھی بنائے جائیں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی آئی سی ٹو میں ایمرجنسی، سرجیکل، میڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے، پی آئی سی ٹو کے گرے اسٹرکچر کا تقریباً 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر