
سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی میں تیزی: 24 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
اسلام آباد: پاکستان میں سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ملک بھر کے 15 بینکوں کی نامزد شاخوں میں حج درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ حج اخراجات کی پہلی قسط 2 لاکھ روپے درخواست کے ساتھ جمع کرانی ہوگی جب کہ قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے۔
مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آج منگل کے روز 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جس کے بعد کُل حج درخواستوں کی تعداد 24 ہزار 266 تک پہنچ گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی جب کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 5 ہزار نشستیں مخصوص کی گئی ہیں جن کے لیے بغیر قرعہ اندازی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 238 حج درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News