Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے سات شہر ماحولیاتی آلودگی میں سب سے آگے

Now Reading:

پاکستان کے سات شہر ماحولیاتی آلودگی میں سب سے آگے
پاکستان کے سات شہر ماحولیاتی آلودگی میں سب سے آگے

پاکستان کے سات شہر ماحولیاتی آلودگی میں سب سے آگے

پاکستان کے سات شہر ماحولیاتی آلودگی میں سب سے آگے ہیں۔

ملتان 2135 اسکور سے فضائی آلودگی میں ٹاپ کر گیا،  676  اسکور  کے ساتھ لاہور دوسرے ، 290 اسکور سے پشاور تیسرے، جبکہ 245 اسکور سے اسلام آباد چوتھے نمبر پر ہے۔

خیبرپختون خوا کا شہر ہری پور 219 اسکور سے پانچویں، 192 اسکور سے راولپنڈی چھٹے اور 106 اسکور سے کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔

لاہور کے اردگرد ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ملتان کے قریب 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ موسمیاتی ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے اسموگ کی صورت مزید خراب ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

پنجاب حکومت نے اسموگ کی شدت پر پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10 دن کے لئے بند کر دیئے، پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہے گی، خلاف ورزی پر ماحولیاتی قانون کے تحت گرفتاری، جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

Advertisement

پنجاب حکومت کی جانب سے اینٹی اسموگ کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ انتظامیہ نے حکم پر سخت عمل درآمد جاری کرتے ہوئے کہا کہ باربرداری کے لیے استعمال ہونے والی تمام گاڑیاں ترپال سے کور کی جائیں۔

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے گاڑیوں کو ترپال سے ڈھکنے کے موثر اقدامات پر ای پی اے، انتظامیہ، پولیس سمیت تمام اداروں کے افسران اور عملے کو شاباش دی۔

سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام خاص طور پر والدین سے درخواست ہے کہ گھروں سے نہ نکلیں، بچوں کو بھی گھر سے نہ نکلنے دیں، اسکول نہ جانے کا مطلب پکنک نہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے خدادا اپنی اور اپنے اردگرد لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کریں۔

لاہور میں نجی اداروں میں لگے جنریٹرز کا معائنہ، دھواں چھوڑتے جنریٹرز اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جس کے تحت 47 گاڑیاں بند، 31 گاڑیوں کے چالان، 5 لاکھ 50 ہزار جرمانے عائد کر دئیے گئے، اس کے علاوہ فوڈ اسٹالز اور آؤٹ لیٹس کا معائنہ، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعدد کو سربمہر کر دیا گیا، جبکہ شہر میں پانی کا مسلسل چھڑکاؤ بھی جاری ہے، شہریوں سے ماسک پہننے کی پابندی کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر