
کراچی میں پہلی بار عالمی معیار کی میراتھن کا انعقاد، ملکی و غیر ملکی ایتھلیٹس کی شرکت
کراچی کے ساحل پر پاکستان کی سب سے بڑی اور ورلڈ ایتھلیٹکس سے منظور شدہ میراتھن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی و غیر ملکی ایتھلیٹس نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
42 کلو میٹر طویل کراچی میراتھن کا آغاز صبح 6 بجے نشان پاکستان، سی ویو سے ہوا، جس میں اسلام آباد اور کوئٹہ کے رنرز گروپ سمیت پروفیشنل اور انٹرنیشنل ایتھلیٹس بھی شریک تھے، جبکہ پشاور کے اسرار خٹک 42 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈ میں طے کرکے فاتح قرار پائے۔
فل میراتھن میں پشاور کے اسرار خٹک 40 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈ میں طے کرکے 5 لاکھ روپے انعام کے حق دار قرار پائے جبکہ بہاولپور کے محمد ریاض دوسرے نمبر پر رہے، محمد ریاض نے مقررہ فاصلہ 2گھنٹے 32 منٹ 10 سیکنڈ میں طے کیا۔
ہاف میراتھون میں ساہیوال کے محمد اختر نے میدان مار لیا اور 50 ہزار روپے انعام کے حق دار ٹھہرے جبکہ گرلز کیٹیگری میں گلگت کی ممتاز نعمت فاتح رہیں۔
کراچی میراتھن میں خواتین اور مردوں کے ایونٹس میں مقابلے منعقد کئے گئے تھے، جبکہ میراتھن ساحل پر ڈی ایچ اے فیز 6، فیز 8، دودریا، اے کے خان پارک سے گزر کر اپنی اختتامی لائن پر ختم ہوئی۔
واضح رہے کہ فل میراتھون جیتنے والے کیلئے 5 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا، جبکہ فل میراتھون میں دوسری پوزیشن کیلئے ڈھائی لاکھ، تیسری پوزیشن کیلئے ایک لاکھو پچیس ہزار ، چوتھی پوزیشن کیلئے پچھتر ہزار روپے مختحص کیئے گئے تھے۔
ہاف میراتھون جیتنے والے کیلئے ایک لاکھ پچاس ہزار کا انعام رکھا گیا تھا، ہاف میراتھون میں دوسری پوزیشن کیلئے چالیس ہزار، تیسری پوزیشن کیلئے تیس ہزار ، جبکہ چوتھی پوزیشن کیلئے بیس ہزار روپے مختحص کیئے گئے تھے۔
10 کلو میٹر ریلے میراتھون اپنے نام کرنے والے کیلئے پچاس ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے، ریلے میراتھون میں دوسری پوزیشن کیلئے تیس ہزار، تیسری پوزیشن کیلئے بیس ہزار روپے مختحص کیئے گئے تھے۔
میراتھن کے موقع پر سیکورٹی کی خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ شرکا کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News