Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینکوں سے ونڈفال ٹیکس وصولی میں بڑی کامیابی، 34.5 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

Now Reading:

بینکوں سے ونڈفال ٹیکس وصولی میں بڑی کامیابی، 34.5 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

پاکستان میں بینکوں سے ونڈفال ٹیکس وصولی کی مدمیں حکومت کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس کے تحت چار ہفتوں میں 34.5 ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے بینکوں کی درخواستوں پر حکم امتناع ختم کرنے کا فیصلہ دیا، جس کے بعد پنجاب کے سات بڑے بینکوں نے آج ٹیکس کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔

ان بینکوں نے مجموعی طور پر 11 ارب 48 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد رقم ٹیکس کی مد میں جمع کرائی۔

وزیراعظم نے اس معاملے میں مقدمات کی مؤثر پیروی کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے تھے، اور تاریخ میں پہلی مرتبہ اس طرح کی مربوط حکمت عملی کے تحت یہ اقدام کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، سندھ ہائیکورٹ نے تین ہفتے پہلے حکم امتناع ختم کیا تھا، جس کے بعد 23 ارب روپے ٹیکس کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی تھی۔

Advertisement

2023 میں بینکوں پر انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 99 ڈی کے تحت ونڈفال ٹیکس عائد کیا گیا تھا، جس کے ذریعے یہ رقم وصول کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر