Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ایمرجنسی نافذ

Now Reading:

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ایمرجنسی نافذ
بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ؛ معصوم شہری یرغمال

بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ؛ معصوم شہری یرغمال

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کے بعد سبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری علاج فراہم کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ ایمبولینسز کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے تاہم پہاڑی اور دشوار گزار علاقے کے باعث امدادی ٹیموں کو وہاں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین بھی روانہ کردی گئی ہے تاکہ واقعے کے مقام پر فوری طور پر امدادی کارروائیاں کی جاسکیں۔

اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز بھی علاقے کی طرف روانہ ہوچکی ہیں تاکہ صورت حال کو قابو میں لایا جا سکے اور مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

Advertisement

ابتدائی طور پر اس واقعے کی نوعیت اور اس میں دہشت گردی کے ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شاہد رند نے بتایا کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔ حکام اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں تاکہ واقعے کی وجوہات اور اس کے پیچھے چھپے مقاصد کا پتا چلایا جا سکے۔

بلوچستان حکومت نے اس واقعے کے بعد ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور تمام متعلقہ ادارے اس وقت متحرک ہیں۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر