Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں طلباء کے ٹک ٹاک ویڈیوز اور ریلز بنانے پر پابندی

Now Reading:

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں طلباء کے ٹک ٹاک ویڈیوز اور ریلز بنانے پر پابندی

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام نے اپنے طلباء پر ٹک ٹاک ویڈیوز اور ریلز بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ایڈیشنل رجسٹرار آفس کی جانب سے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ یونیورسٹی کی کلاس رومز، لیبارٹیرز، گارڈن ایریا اور دیگر مقامات پر غیراخلاقی ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ یونیورسٹی میں ٹک ٹاک اور دیگر ویڈیوز بنانا تدریسی سرگرمیوں کے منافی ہے اور اس طرح کی سرگرمیاں یونیورسٹی کے اخلاقی ضوابط سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔

جامعہ میں تدریسی اور اخلاقی ضوابط کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی طالب علم اس پابندی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

اس ضمن میں شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، ڈائریکٹر برائے طلباء امور اور سیکورٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے قوائدو ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: افغان کیمپ میں آپریشن کا دوسرا روز، 350 گھر مسمار
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر