Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا میں انسانوں کی بدترین جگہوں میں کراچی کا چوتھا نمبر ہے، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

دنیا میں انسانوں کی بدترین جگہوں میں کراچی کا چوتھا نمبر ہے، مصطفیٰ کمال
دنیا میں انسانوں کی بدترین جگہوں میں کراچی کا چوتھا نمبر ہے، مصطفیٰ کمال

دنیا میں انسانوں کی بدترین جگہوں میں کراچی کا چوتھا نمبر ہے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال  نے کہا کہ دنیا میں انسانوں کی بدترین جگہوں میں کراچی کاچوتھانمبرہے میئروزیراعلیٰ توموجودہیں لیکن حال سامنےہے۔

وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے جناح یونیورسٹی ویمن کادورہ کیا، اور یونیورسٹی انتظامیہ سےملاقات کی۔

مصطفیٰ کمال نےجناح یونیورسٹی میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں میئربناتواس یونیورسٹی کاڈاکیومنٹس نہیں تھے،اس یونیورسٹی کی ساری ڈاکیومنٹس اللہ نے ہمارے ہاتھوں سےکرائی، ہماری بچیاں معاشرےکوپروان چڑھانے کا انسٹیٹیوشن ہیں، اللہ نےجورول رکھاہےوہ اس معاشرے کی تربیت میں نمایاں ہے۔

وفاقی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ اس زمانےمیں کردارکی اہمیت کم ہوگئی ہے، کرداراگرنہیں ہےتوکچھ بھی نہیں ہے، بہت اچھے ڈاکٹر ہوسکتے ہیں لیکن کردارنہیں توکچھ بھی نہیں، آج جوتباہی ہے وہ کردارکے نہ ہونےسےہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ اللہ نے پیغمبری دینےسےقبل 40 سالوں تک حضورﷺ کاکرداربنایا۔

Advertisement

وفاقی وزیرصحت نے یہ بھی کہا کہ سیاستدان آسمان  سے تارے توڑکرلانےکی بات کرتےہیں، اللہ انسان کوطاقت دے کراس کا ظرف آزماتاہے۔

مصطفی کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سیاستدان ہوں اکثرلوگوں میں جاتاہوں، میرا ماننا ہے اگرکردارنہیں توکوئی ایم پی اے، ایم اے این ہےتوکوئی فائدہ نہیں، مجھےرب نے میئر بننےسےقبل ایم پی اے بنایا، پہلی بارآئی ٹی کاوزیربنا، 14سال پہلےاللہ نے مجھے سینیٹر بنایا۔

وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ میں نے 30ہزار کروڑشہرکی ترقی پرخرچ کیے، کوئی کرپشن کاالزام نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر