Advertisement
Advertisement
Advertisement

8 واں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن مکمل

Now Reading:

8 واں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن مکمل
8 واں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن مکمل

8 واں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن مکمل

کھاریاں چھاؤنی میں جاری 8 ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن مکمل ہوگیا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 8 ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اختتامی تقریب میں شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی استقامت اور اعلیٰ اخلاقی معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی مشقوں سے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

آرمی چیف نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹس ہمیشہ پیشہ ورانہ فوجی صلاحیتوں اور جنگی فہم و فراست کو یکجا کرتے ہوئے ہر سپاہی میں درکار ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتا ہے،  پاک فوج نے ہمیشہ “کردار، جرات اور مہارت” جیسی سپاہیانہ خصوصیات کو برقرار رکھا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے یہ مزید بھی کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال سپاہیانہ خصوصیات کا مظاہرہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بخوبی کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ 60 گھنٹوں پر محیط کٹھن ترین پٹرولنگ ایکسرسائز کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔

سخت اور مسلسل گشت پر محیط مشق میں شرکاء نے تجربات اور جدید  اختراعات کے تبادلے کے ذریعے جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔

8 ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن میں پاکستان آرمی کی 7 جبکہ پاکستان نیوی کی 1 ٹیم  نے مشق میں حصہ لیا، اس کے علاوہ دوست ممالک کی  15 ٹیمز نے  مشقوں میں شرکت کی۔

ان مشقوں میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب اور مالدیپ کی ٹیمز نے حصہ لیا، اس کے علاوہ مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکہ اور ازبکستان  بھی مشقوں میں شامل تھے۔

 بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ  نے مبصر کے طور پر مشق کا مشاہدہ کیا۔

 پٹرولنگ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں کی گئی تھی، جبکہ یہ مشق دوست ممالک کے لیے نہایت پیشہ ورانہ اور مسابقتی فوجی سرگرمی کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

Advertisement

آرمی چیف نے مشق کے شرکاء میں انفرادی اور ٹیم کی سطح پر ایوارڈز تقسیم کیے، اس کے علاوہ بین الاقوامی مبصرین اور شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر