Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر یوم تشکر، وطن کے محافظوں کو قوم کا سلام

Now Reading:

آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر یوم تشکر، وطن کے محافظوں کو قوم کا سلام
آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر یوم تشکر، وطن کے محافظوں کو قوم کا سلام

آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایاجارہا ہے۔

 ملک بھر میں فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی کی گئی جس میں مسلح افواج اور ملک کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس  دوران فضا “اللہ اکبر” اور “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔

یوم تشکر کے موقع پر ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوں گی، اس کے علاوہ  شہداء کی قبروں پر حاضری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بنیان مرصوص؛ پاک فوج کا دشمن کے ٹھکانوں پر فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے حملے کی ویڈیو منظر عام پر

Advertisement

کراچی میں مزار قائد پر یوم تشکر کے موقع پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیری نے مزار قائد پر حاضری دی پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اسی طرح لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے مزار پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

یوم تشکر کی خصوصی تقریب آج رات پاکستان مونیومنٹ اسلام آباد میں ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس تقریب  میں شریک ہونگے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم تشکر پر پیغام

صدر مملکت نے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور یوم تشکر منا رہے ہیں، میں ربِ ذوالجلال کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے ہمیں اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا۔

Advertisement

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ کامیابی پر پاکستان کی مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور مسلح افواج کے سربراہان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، یہ کامیابی صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یوم تشکر پر خصوصی  پیغام

آج ، بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لئے ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔

میں پاک افواج کے ان تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے معرکہء حق کی تکمیل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، میں اس موقع پر اپنی اور قوم کی طرف سے جنرل سید عاصم منیر کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کی دانشمندانہ اور دلیرانہ قیادت میں یہ عظیم معرکہ سر ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر