
پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی چیک پوسٹوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کیلر سیکٹر میں کی گئی اشتعال انگیز کارروائی کے جواب میں پاک فوج نے ڈوبہ مور پوسٹ، سوجی میں واقع بٹالین ہیڈ کوارٹر اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس کو کامیابی سے تباہ کیا، ان کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
مزید پڑھیں: اشتعال انگیزی کا کرارا جواب، پاک فوج نے بھارت کا فوجی ہیڈکوارٹرز تباہ کر دیا
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں اور ماضی میں بھی اسی نوعیت کی اشتعال انگیزی کے جواب میں بھارتی افواج کی متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی حکام نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News