Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم اور فیلڈمارشل کا دورہ بنوں، اہم فیصلے متوقع

Now Reading:

وزیراعظم اور فیلڈمارشل کا دورہ بنوں، اہم فیصلے متوقع
وزیراعظم اور فیلڈمارشل کا دورہ بنوں، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آج بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے اظہار ہمدردی

 وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا اور اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے کے خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو مکمل طور پر رد کرتی ہے، جو بھی خارجیوں اور ہندوستان کی دہشت گرد پراکسیوں کی سہولت کاری اور معاملہ فہمی کی بات کرتا ہے وہ انہی کا اعلیٰ کار ہے اور اُسے بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کا وہ حق دار ہے۔

Advertisement

 وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے غیور عوام، ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ہندوستان کی ان پراکسیوں کے خلاف بنیان مرصوص کی طرح متحد ہیں، دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر جواب دینے کے لئے جو ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات کرنے پڑے وہ فوراً کریں گے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں ہیں اور ان کی پُشت پنائی ہندوستان کر رہا ہے، دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں جو افغانستان سے پار آ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے۔

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے بنوں CMH میں زخمیوں کی عیادت بھی کی، پشاور کے کور کمامڈر نے علاقے کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلاً بریف کیا
وزیر اعظم کا چیف آف آرمی اسٹاف نے بنوں کنٹونمنٹ میں استقبال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی کا دورہ، طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر