
حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، سیاسی تناؤ کو ختم کرنے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کو آج طلب کرلیا ہے، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے محسن نقوی وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے، جس میں وزیراعظم کو صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے، جبکہ اجلاس میں ن لیگ کے سینیر رہنما پیپلز پارٹی کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کی کوششوں اور پی پی کے مطالبات سے بھی آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی طرف سے آج کے اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی رابطے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت کے وزراء کے بیانات پر تحفظات ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی معافی کا مطالبہ کررکھا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کی اکثریت اس مطالبے کو غیر ضروری قرار دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News