Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جرائم کے خلاف آپریشن میں کوئی سیاسی انتقام نہیں ہوگا، حارث نواز

حارث نواز نے کہا ہے کہ جرائم کے خلاف آپریشن میں کوئی سیاسی انتقام نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سندھ برگیڈیئر رٹائر حارث نواز نے گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے اور پکے میں ایک جیسا آپریشن کیا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کے جو سہولتکار ہیں انہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پنجاب کے سرحدی کچے علاقے میں آپریشن پنجاب پولیس کے تعاون سے ہوگا، ہم نگران حکومت کے نمائندے ہیں اور ہر صورت میں جرائم کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ نے یہ بھی کہا کہ پکے کے ان سہولتکاروں کو بھی تنبہیہ کرتے ہیں کہ وہ ڈاکوؤں کی سہولتکاری سے باز آئیں، انٹیلیجنس بیسڈ پر آپریشن ہوگا کوئی رعایت قابل قبول نہیں ہوگی جبکہ جرائم میں قبیلوں کے سردار ملوث ہیں تو انہیں بھی نہیں بخشا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرداروں کو وارننگ دینے کے بعد کشمور کے ساگر کمار کی بازیابی ممکن ہوئی، کچے میں تعینات اہلکاروں سمیت افسران کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

برگیڈیئر رٹائر حارث نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپریشن کے ذریعے امن امان کی بحالی کے لئے ہمیں کسی دباؤ کا سامنہ نہیں، جرائم کے خلاف آپریشن میں کوئی سیاسی انتقام نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی نشاندہی ہوچکی ہے، جلد قانون کے گرفت میں ہونگے، رانیپور واقعے کی تفتیش کے لیئے اسپیشل تفتیشی ٹیم بنائی گئی ہے، دو اہم کیسوں کو دیکھے گی۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ برگیڈیئر رٹائر حارث نواز نے مزید کہا کہ سندھ پولیس میں کسی سیاسی مداخلت پر پوسٹنگ یا تبادلے نہیں ہورہے، ساگر کمار کے اغوا میں ملوث سردار کے نام کو فی الحال ظاہر نہیں کر سکتے، ایک دو ہفتوں میں ملوث عناص کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں