Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد

اڈیالہ جیل میں قائم راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، دورانِ سماعت نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کی ہے۔

احتساب عدالت کے جج نے کمرۂ عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5 گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔