Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ پنجاب کا گٹر کی صفائی کے دوران مزدوروں کی ہلاکت کا نوٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے فیصل آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران مزدوروں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ سیور مین کا دوران ڈیوٹی المناک حادثے کا شکار ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمشنر فیصل آباد سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر سیوریج کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازم ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واسا ملازمین کی ہلاکت گٹر میں زہریلی گیس کی وجہ سے ہوئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سیوریج ڈرین سے واسا ملازمین کی لاشیں نکال لی گئیں۔

مزدوروں کی ہلاکت پر ورثا اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دی اور ایم ڈی واسا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

متعلقہ خبریں