عید کی شاپنگ کیلئے پیسے مانگنے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے بعد شوہر نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شیخوپورہ کے گاؤں دولت پورہ میں پیش آیا جہاں سرفراز نامی شخص کی بیوی نے اس سے عید کی شاپنگ کیلئے پیسے مانگے تو دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ سرفراز نے غصے میں آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی۔
محلے داروں کا کہنا ہے کہ سرفراز تنگ دست تھا، بیوی نے عید کی شاپنگ کیلئے پیسے مانگے تو وہ برداشت نہ کرسکا۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔




















