کراچی: موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوتے ہی سندھ کے تمام اسکول اور کالجز آج سے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔
شہر قائد کی صورتحال کے باعث والدین شش و پنچ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے اسکولوں میں طلبہ کی تعداد معمول سے کم ہے جبکہ کیتھولک بورڈ کے تمام اسکولز 6 جنوری سے کھلیں گے۔
یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے 31 دسمبر 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔



















