Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا بھر میں نوروز منانے والی سبھی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ دنیا بھر میں نوروز منانے والی سبھی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے موسم بہار کی آمد پر نوروز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایران، افغانستان، تاجکستان، ترکمنستان، عراق، آذربائیجان اور پاکستان میں بھی نوروزجشن کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ امید اور خوشی نوروز کا  آفاقی  پیغام ہے، نوروز مختلف ثقافتوں، مشترکہ روایات اور اقدار کو نمایا ں کرتا ہے۔

 مریم نواز نے مزید یہ بھی کہاکہ نوروز ایسا تہوار ہے جو خاندانوں، برادریوں اور قوموں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتا ہے، نوروز تجدید مسرت ، امن اور خوشحالی کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں