اسلام آباد: پاکستان نیوی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔
پاکستان نیوی نے ’’یقین‘‘ کے نام سے جاری کی جانے والی یہ ویڈیو ان معماران وطن کے نام کی جنہوں نے پاکستان کو خواب سے تعبیر کی شکل عطا کی۔
یہ ویڈیو خراج عقیدت ہے ان کے نام جو عظمتوں کے ہر سفر میں پاکستان کی پہچان بنے ہیں۔
پاکستان نیوی کی جانب سے جاری کی گئی یہ ویڈیو خراج ہے ان کوششوں اور کاوشوں کے لیے جن کی بدولت پاکستان وجود میں آیا۔



















