Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کو عالمی سیکیورٹی معیار پر بڑی کامیابی

اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے عالمی ہوا بازی سیکیورٹی کے میدان میں اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی قیادت میں تمام ایوی ایشن سیکیورٹی افسران نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیشن مکمل کر لی ہے۔

برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کے انسٹرکٹرز نے پاکستان آ کر مقامی افسران کو خصوصی تربیت فراہم کی، جس کے بعد تمام اہلکار انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO)  سے سرٹیفائیڈ ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹر بن گئے ہیں۔

اس نمایاں پیش رفت کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا میں ایوی ایشن سیکیورٹی کے شعبے میں سرفہرست ملک بن چکا ہے۔

مزید برآں فرانسیسی اور کوریائی حکومتوں نے سی اے اے افسران کے لیے اسپانسرڈ ماسٹرز پروگرامز کی منظوری بھی دے دی ہے، جو افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں گے۔

ڈی جی نادر شفیع ڈار کے مطابق عالمی تربیت، بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت اور جدید سیکیورٹی معیار پر عملدرآمد کے باعث پاکستان کی سی اے اے تیزی سے ایک مؤثر اور بااعتماد عالمی فضائی ادارے کے طور پر ابھر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب عالمی ہوا بازی فورمز میں ایک مضبوط اور بااثر آواز بننے کے قریب ہے۔

متعلقہ خبریں