Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد، سخت کاروائی کا عندیہ

سیکریٹری ماحولیات سندھ آغا شاہنواز نے سندھ بھر میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کاعندیہ دے دیا۔

آغا شاہنواز نے کہا کہ تمام صنعتیں، تھوک فروش اورریٹیلرز پلاسٹک بیگز کا کاروبار بند کریں، جبکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیپا ٹیمیں اس حوالے سے مُتحرِک ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے 15 جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کردی

آغاشاہنواز نے فیلڈ افسران کوسخت کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اطلاق صرف اعلانات تک محدود نہیں ہے، خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔

سیکریٹری ماحولیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کسی صورت برداشت نہیں ہے، خلاف ورزی پر جرمانے،گرفتاری اورفیکٹری بندش جیسے سخت اقدامات ہوں گے۔

آغاشاہنواز نے مزید کہا کہ بارہا مہلت دی گئی، آگاہی مہمات چلائیں گئی، وارننگز بھی دی گئیں اب برداشت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں