شنگھائی وزرائے خارجہ کونسل کااجلاس آج سے شروع ہوگا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج سے 16 جولائی تک چین کے شہرتیانجن میں ہوگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر ایس سی اواجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ایس سی او کے تمام رکن ممالک اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بیلاروس کے وزیر خارجہ پہلی بار ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
وزرائے خارجہ کونسل ایس سی او فارمیٹ میں فیصلہ سازی کا تیسرا بڑا فورم ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایس سی او اجلاس میں بین الاقوامی تعلقات بشمول سیکیورٹی امور زیر بحث آئیں گے۔
ایس ای او اجلاس میں کونسل آف ہیڈز اف سٹیٹ میں پیش کی جانے والی اہم دستاویزات،اعلانات اور بیانات کی منظوری دی جائے گی۔
ایس ای او سربراہان مملکت کاآئندہ اجلاس 31 اگست اور یکم ستمبر کو تیانجن میں ہوگا
انتونیو گوتریس کو فون، عالمی امن سے متعلق امورپر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا ٹیلی فون کیاہے۔پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے امن و سلامتی اور تنازعات کے حل کے لیے بطور صدر سلامتی کونسل پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔















