Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریاں؛ ملک میں پہلا ماحول دوست اربن رہزیلنٹ فریم ورک تیار

ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نپنے کے لیے پہلا  ماحول دوست  اربن رہزیلنٹ فریم ورک  تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزرات موسمیاتی تبدیلی نے فریم ورک وزیراعظم کی ہدایت پر تین ہفتے کی قلیل مدت میں تیار کیا، جسے پی ایم افس کو ارسال کر دیا گیا ہے، ماحول دوست فریم ورک کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں سے تجاویز اور مشاورت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیاں دماغی امراض کو مزید خراب کر سکتی ہیں، تحقیق

پاکستان کے شہروں کو  اربن فلڈنگ اور گرمی کی لہر سے شدید خطرات لاحق ان خطرات سے نمٹنے کے لیے یہ فریم ورک اہم قدم  ثابت ہو گا۔

 فریم ورک میں شہریوں کے لیے ہاؤسنگ سو سائٹیز، سیورج سسٹم, واٹر سپلائی، صحت، تعلیم انرجی سیکٹر کو پائیدار بنانے کے تمام اہداف شامل ہیں، اس کا مقصد ملک کو قدرتی آفات سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنا اور شہریوں کو محفوظ رکھناہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے ماحول دوست  اربن رہزیلنٹ فریم ورک  کی جلد  منظوری کا امکان ہے، جبکہ وزیراعظم شہریوں کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کے لیے متعلقہ وزرات سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

متعلقہ خبریں