کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق، 11 افراد کو بچا لیاگیا۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق آگ ٹائر ورکشاپ میں لگی جو تیزی سے پھیل گئی اوربے قابو ہو کرعمارت کی پہلی منزل کو لپیٹ میں لے گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے بتایاکہ ورکشاپ میں اوردیگرمواد رکھا گیاتھا۔ فائر فائٹرز کھڑکیوں کی گرلیں توڑ کر اندر پہنچے اورآگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔
13 افراد کو اسپتال پہنچایاگیاتھا تاہم 2 خواتین جانبر نہ ہوسکیں۔ فائر فائٹرز نے آپریشن میں مدد کے لیے اسنارکل کو بھی طلب کیا۔














