Site icon بول نیوز

ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم

ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے تربیتی مرکز پر فتنتہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

وزیراعظم نے خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے سات پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 پولیس اہلکار شہید

شہباز شریف نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ فرنٹ لائین پر رہی ہے، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Exit mobile version