Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان آگ اور خون کا کھیل کھیل رہا ہے، بھارت کی طرح دماغ ٹھکانے آ جائے گا، محسن نقوی

افغانستان آگ اور خون کا کھیل کھیل رہا ہے، بھارت کی طرح ہوش ٹھکانے آ جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ افغان اشعال انگیزی کے تانے بانے ازلی دشمن کے ساتھ  جا ملتے ہیں ۔

وزارت داخلہ کے ایکس اکائونٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام آہنی دیوار کی طرح  مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔|

انہوں نے کہاکہ  بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ افغانستان کو بھی بھارت کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا تاکہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرے۔