Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم آج بھی خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت بعض مقامات پر ہلکی دھند پڑ سکتی ہے۔ مری، گلیات اور ارد گرد کے علاقوں میں بھی موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بلوچستان کے شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کی راتیں خنک اور دن میں بدستور گرمی برقرار ہے، شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آج صبح سے شہر میں دھند چھائی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا