Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی بحرین کی کاروباری برادری کو سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم کے مطابق پاک بحرین تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنے کا وقت آگیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاک بحرین تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنے کا وقت آگیا، بحرین کے سرمایہ کار پاکستان آئیں اور شراکت داری کریں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت، آئی ٹی اور اے آئی میں کام کرسکتے ہیں، نئی دیرپا اور بامعنی اقتصادی راہیں کھولنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان اور جی سی سی کا فری ٹریڈ معاہدہ حتمی مراحل میں ہے۔

 وزیراعظم نے بہترین میزبانی پر بحرین حکومت اور عوام سے اظہار تشکر بھی کیا اور کہا کہ سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے ہر ممکن سہولت دیں گے۔

مزید پڑھیں؛ بحرین کے کاروباری اداروں کے ساتھ ملکر نئی راہیں کھول سکتے ہیں، وزیراعظم

متعلقہ خبریں