Site icon بول نیوز

کراچی: نیپاچورنگی مین ہول حادثے میں ڈوبنے والے 3 سالہ بچے کی لاش مل گئی

کراچی: نیپاچورنگی مین ہول حادثے میں ڈوبنے والے 3 سالہ بچے کی لاش مل گئی

 کراچی: گلشنِ اقبال نیپا کے قریب مین ہول میں گرنے والے بچے کی تلاش کے دوران ریسکیو 1122 نے بچے کی لاش ریکور کر لی ہے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر ریسکیو 1122 نے 3 سالہ ابراہیم کی لاش ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا گٹر کی صفائی کے دوران مزدوروں کی ہلاکت کا نوٹس

انھوں نے کہا کہ تلاش کے دوران واٹر ریسکیو ٹیم نے مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھا اور آخر کار بچے کی لاش نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

ڈوبنے والے بچے کی شناخت 3 سالہ ابراہیم ولد نبیل کے طور پر ہوئی ہے، جس کے بعد اہل خانہ اور مقامی عوام میں غم و سوگ کی فضا پائی جاتی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ حکام موقع پر موجود رہ کر مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

Exit mobile version